Dec 29, 2017 04:46 pm
views : 598
Location : Folk Heritage Office
Islamabad- Information Minister in Folk Heritage Meeting
اسلام آباد،لوک ورثہ اپنی تحقیق ،مواد سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں اور بچوں تک پہنچائےمریم اورنگزیب
اطلاعات اورنشریات کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے لینڈ ریفارمز
بل دو ہزارسترہ منظور کرنے کی سفارش نہیں کی،کمیٹی کا اجلاس چیئرمین اسلم
بودلہ کی صدارت میں لوک ورثہ اسلام آباد میں ہوا۔
اس موقع پر اطلاعات اور نشریات کی وزیر مملکت نے کہا کہ بچے سوشل میڈیا سے
بہت کچھ سیکھ رہے ہیں،لوک ورثہ اپنی تحقیق ،مواد سوشل میڈیا کے ذریعے
نوجوانوں اور بچوں تک پہنچائے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ا سکولوں میں تحقیقی کام کو روایتی انداز میں
متعارف کرایا جاتا ہے ،وزارت کی ہدایت پر لوک ورثہ کو تبدیل کیا جا رہا ہے
اور بہت جلد اس میں مزید بہتری نظر آئے گی۔
وزیر مملکت نےمزید کہا کہ ثقافت اب صوبائی معاملہ ہے مگر اپنا کردار ادا
کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں اورثقافت کے فروغ اور ورثے کی ترویج کے لئے
اقدامات کر رہے ہیں۔