لاہور ن لیگ کے این آر او اور گزشتہ این آر او میں بڑا فرق ہے،،خورشید شاہ
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری
کے ساتھ پہلے بھی ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے اور
انکا ساتھ دینا ہمارا اخلاقی فرض ہے۔
پی ٹی آئی رہنما صمصمام بخاری کی رہائش گاہ پر ذرائع ابلاغ عامہ کے
نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ فاٹاکے خیبر پختونخوا
میں انضمام کی پہلے بھی حمایت کرتے تھے اور آج بھی یہی موقف ہے اگر گزشتہ
حکومت میں ہماری دوتہائی اکثریت ہوتی تو اسی وقت فاٹا کا انضمام کر دیتے
،جیسے جنوبی پنجاب کا بل لائے تھے لیکن اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے رہ گیا
حکومت اپنی مجبوریوں کی وجہ سے فاٹا کے لوگوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔
خورشید شاہ نے کہاکہ دھرنے احتجاج ہر کسی کا حق ہے ہونا چاہیے تاہم کسی کو
اس سے پریشانی نہیں ہونی چاہیے،قوم آج دیکھ رہی ہے کہ یہ لوگ سعودی عرب
کیوں گئے ہیں،ہمیں اپنے فیصلے خود کرنا چاہئیں،قائد حزب اختلاف نے کہا کہ
قائدین سعودی عرب جا رہے ہیں ،ہم نیوکلیئر پاور ہیں کسی اور کے در پر جانا
ہمارے لئے افسوس ناک ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ن لیگ کے این آر او اور گزشتہ این آر او میں
بڑا فرق ہے، اس این آر او میں لاڈلوں کا مسئلہ نظر آرہا ہے، دونوں لاڈلے
ہیں کھیلنے کو چاند مانگتے ہیں۔