Dec 29, 2017 06:15 pm
views : 517
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh in Careem 1000 Prime Minister Youth Business Load Entrepreneur
کراچی،بے روزگاری اور غربت کے خاتمہ کے بغیر دیر پا امن اور معاشی خوشحالی ممکن نہیں ، گورنر سندھ
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ بے روزگاری اور غربت کے خاتمہ کے بغیر
دیر پا امن اور معاشی خوشحالی ممکن نہیں ، پاکستان میں انسانی اقدار ،
سماجی انصاف اور مساوات کے قیام کے ساتھ ساتھ لوگوں کو روزگار کے بھرپور
مواقعوں کی فراہمی سے روشن اور تابناک مسقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔
گورنر ہاؤس میں کریم کمپنی کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر
سندھ نے کہا کہ ملک کی کل آبادی کا 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے ہمیں ان
نوجوانوں کو معاشرہ کا کارا?مد شہری بنانا ہے ، خطہ سے غربت اور بے روزگاری
کے خاتمہ سے ہی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا جا سکتا ہے اس ضمن میں موجودہ
حکومت کے اقدامات اہم ثابت ہو رہے ہیں۔
محمد زبیر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کے تحت کریم کمپنی
اور جے ایس بنک کے مشترکہ اشتراک سے بے روزگاروں کو گاڑیوں کی فراہمی خوش
آئند ہے اس ضمن میں ایک ارب روپے کی خطیر رقم سے آٹو موبائل انڈسٹری کو بھی
فعال کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کے سنہری مستقبل کا دارومدار صنعت
کاروں ، تاجروں اور ہنر مند نوجوانوں پر ہے، اسکیم کے تحت اعلیٰ تعلیم
یافتہ مرد و خواتین کو روزگار کے لئے قرضہ فراہم کیا جا ئے گا ،جس سے معاشی
خوشحالی یقینی ہے اس ضمن میں کمپنیوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ
گھریلوں صنعتوں سے حاصل ہونے والی پیداوار اور ہنر مند نوجوانوں کی خدمات
بھی حاصل کرینگے۔