Dec 29, 2017 06:38 pm
views : 528
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 92 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 92 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعہ (29دسمبر
2017) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 92
پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40463 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغاز
مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 346 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 178 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،158 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 10 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔