Dec 29, 2017 07:07 pm
views : 518
Location : Karachi University
Karachi- President AJK Sardar Masood Addresses
کراچی، تکمیل پاکستان کشمیر کے بغیر ادھوری ہے،سردار مسعود
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود کا کہنا ہے کہ تکمیل پاکستان کشمیر کے بغیر ادھوری ہے۔
کراچی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ
پاکستان کے بارے میں بات کروں گا، اس خطے میں 1947 سے پہلے پاکستان کا وجود
نہیں تھا،پھر پاکستان معرض وجود میں آیا،جو کہ ایشیاء کے مسلمانوں کی
خواہش کے پیش نظر ایک الگ مسلم ریاست کے طور پربنایا گیا۔
سردار مسعود نے کہا کہ یہ ریاست قائدِ اعظم محمد علی جناح کی لیڈر شپ کی
بنیا د پر بنی،جب یہ ریاست بن گئی تو، پاکستان کی سوچ یہ تھی کہ برصغیرپاک
وہند میں لاکھوں کروڑوں مسلمان اپنی دینی اور مزہبی ثقافت کے ساتھ رہائش
پذیر ہیں جن کی ثقافت ہندوؤں سے جدا ہے انکا نظریہ جدا ہے ، اسی بنیاد پر
انہوں نے ایک الگ ملک و خطہ حاصل کیا جس کی خواہش ایشیا ءِ کے خاص طور پر
ہندوستان کے مسلمانوں نے کی اور اس طرح قائدِ اعظم کی رہنمائی میں ایک الگ
ریاست حاصل کی گئی۔
سردار مسعود نے کہا کہ تکمیل پاکستان کشمیر کے بغیر ادھوری ہے،پاکستان کا
اہم حصہ بھارتی قبضے میں ہے کشمیری پاکستان میں شامل ہونا چاہتے ہیں یا پھر
اپنی خود مختاری چاہتے ہیں۔
صدر آاد کشمیر نے مزید کہا کہ آپ کے بڑوں نے آپ کو بتا ہوگا کہ جب پاکستان
آزاد ہوا تو ڈیڑھ کروڑ مسلمانوں نے ایشیاءِ سے ہجرت کی اور لاکھوں مسلمانوں
کو شہید کردیا گیا تھا ہجرت کے دوران جو افراد پاکستان پہنچنے میں کامیاب
ہوئے انہوں نے کراچی میں اپنی رہائش اختیار کی اکتوبر 1947 میں دو سو
سینتیس ہزار مسلمان جو کہ جموں اور کشمیر کے باشندے تھےاور پاکستان میں
شامل ہونا چاہتے تھے تاہم اس وقت کشمیر کا مہاراجہ ڈوگر تھا جس نے آزاد
کشمیر اور جموں کشمیر کو ہندوستانی حکومت کے حوالے کیا۔