اسلام آباد،پاک فوج کے سربراہان کو سلام، جنہوں نے امریکہ کو نو مور کہہ دیا کاش ہمارے حکمراں بھی ایسے ہی ہوں،ابو الخیر محمد زبیر
صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کا کہنا ہے کہ امریکہ نے فلسطین میں بیت
المقدس میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا جو اعلان کیا ہے ،اس سے مسلمانوں کے
دل لہولہان ہیں،اور یہ کوئی نئی بات نہیں، قرآنِ پا ک میں ربِ کائنات نے
چودہ سو سال پہلے اعلان فرمادیا تھا کہ یہود و نصاریٰ سے محبت کی امید نہ
رکھنا ،یہ آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے ،
ہم نے دیکھا کہ فلسطین میں مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے ، چھوٹے چھوٹے
بچوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، جس کی حمایت امریکہ کھل کر کرتاہے ،
یہ یہود و نصارہ کا رویہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے چیلنج ہے، اب وقت
آگیا ہے کہ مسلمان متحد ہو کر یہود و نصارہ کی سازشوں کا مقابلہ کریں، جس
میں سب سے اہم کردار پاکستان کو ادا کر نا ہے ۔
رہنما ملی یکجہتی کونسل ڈصاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے جلسے سے خطاب کرتے
ہوئے کہاافسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ پاکستان کے حکمران یہود و نصاریٰ
کے کہنے پر ختمِ نبوت پر ڈاکے ڈال رہے ہیں، ناموس رسالت کے قانون کو ختم
کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں، قادیانیوں کو خوش کرنے کیلئے پاسپورٹ کے اندر
مذہب کا خانہ ختم کرنے کی سازش کررہے ہیں، ان سے کیا امید رکھی جاسکتی ہے
کہ وہ ان یہود و نصاریٰ کی سازشوں کا مقابلہ کریں گے۔
رہنما ملی یکجہتی کونسل نے کہا کہ ملک کو اس قوت ایسی قیادت کی ضرورت ہے جس
کے آنے سے پاکستان کے اندر اسلام کا بول بالا ہو،ختم نبوت کے قانون کا
تحفظ ہو،نظامِ مصطفی کا تحفظ ہو اور عالمی سطح پر بیت المقدس کا تحفظ ہو
،یہ وہ ہی کر سکتا ہے جو باغیرت حکمران ہو گا،ہم اپنی پاکستانی فوج کے
سربراہوں کو سلام کہتے ہیں جنہوں نے امریکہ کے ڈومور کے مطالبے کو نو مور
کہہ دیااور باغیرت قوم کے باغیرت فوجی سربراہ ہونے کا ثبوت دیا کاش ہمارے
حکمراں بھی ایسے ہی ہوں تو ہمارے ملک میں نظامِ مصطفی اور اسلام کا بول
بالا ہوگا۔