Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 29, 2017 08:47 pm views : 597

Location : Governor House

Karachi- Governor Sindh Meets delegation of FPCCI Standing Committee on Direct Selling
  • Urdu

کراچی،گورنر سندھ محمد زبیرکی ایوان صنعت و تجارت کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے براہ راست فروخت کے وفد سے ملاقات

گورنر سندھ محمد زبیر نے ایوان صنعت و تجارت کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے براہ راست فروخت کے چیئر مین راشد عالم کی قیاد ت میں وفد سے ملاقات کی۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا کہ معاشی خوشحالی کیلئے امن نا گزیر ہے ، امن و امان کے قیام و تونائی بحران کے خاتمہ کے بعد حکومت معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے اس ضمن میں کاروبارسے منسلک افراد اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ، براہ راست کاروباری نظام دنیا بھر میں نمایاں مقام حاصل کرچکا ہے جبکہ پاکستان میں بھی اس کی بہت گنجائش ہے ، حکومت براہ راست کاروباری سرگرمیوں کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ سندھ با الخصوص کراچی میں براہ راست کاروبارکو وسعت دینے کی ضرورت ہے ، صارف کو براہ راست مصنوعات ملنے سے زبردست سہولت حاصل ہوتی ہے ، ملک کی معاشی شہ رگ کراچی میں اس کام کی بہت گنجائش ہے جہاں بڑھتی ہوئی آبادی کاروبار کو مزید وسعت دے سکتی ہے، امن و امان کے بعد خوشحالی کے سفر میں غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے ہر اقدام کی بھرپور پذیرائی کی جا ئے گی تاکہ کاروباری سرگرمیوں میں فعال اضافہ ہو سکے کیونکہ خوشحالی میں کاروباری سرگرمی کا کردار کلیدی ہو تا ہے۔
محمد زبیر نے کہا کہ صوبہ میں براہ راست کاروباری سرگرمیوں کا آغاز خوش آئند ہے اس سے لوگوں کو روزگار کے مواقع دستیاب ہونگے اور زرمبادلہ کے ذخائر بھی مزید بڑھیں گے جس سے خوشحالی اور اقتصادی ترقی بھی یقینی ہے، صوبہ کے مختلف شعبوں میں بے پناہ استعداد موجود ہے جبکہ ہمارے اعلیٰ تعلیم یافتہ ، تجربہ کار ،محنتی اور کم لاگت نوجوانوں کی بڑی تعداد کسی بھی کاروباری سرگرمیوں کے لئے آئیڈیل درجہ رکھتی ہے ، صنعت کاروں ، سرمایہ کاروں اور تاجروں سمیت دیگر معاشی سرگرمیوں سے وابستہ افراد کو صوبہ کی استعداد سے بھرپور استفادہ حاصل کرنا چاہئے اس ضمن میں حکومت ہر ممکن تعاون ، مدد اور معاونت بھی فراہم کرے گی۔
ملاقات میں وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئر مین نے بتایا کہ براہ راست کاروبار کی پاکستا ن میں بنیاد 2015 ء میں رکھی گئی تھی، اسے باقاعدہ ایک انڈسٹری کا درجہ دینے کی ضرورت ہے اس ضمن میں گورنر سندھ ان کی مدد کریں۔ انہوں نے بتایا کہ چین ، بھارت اور ملائیشیا اس کاروبار میں بہت ا?گے نکل چکے ہیں کیونکہ ان کی حکومتوں نے ان کو بھرپور تعاون فراہم کیا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ براہ راست کاروبار کی سرگرمیوں سے متعلق ایک جامع تجویز دی جائے جس میں کاروبار کے اغراض و مقاصد بھی واضح ہوں تاکہ متعلقہ وزارت سے اس ضمن میں بات چیت کی جا سکے۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved