نوشکی،وزیر داخلہ احسن اقبال کی نوشکی آمد
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نوشکی پہنچ گئے،نوشکی پہنچنے پرایم این اے
حاجی میر محمد عثمان بادینی، ایم پی اے میر غلام دستگیر بادینی اور دیگر
نیوزیر داخلہ کا استقبال کیا،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔
اس موقع پروفاقی وزیر احسن اقبال نے ایس بی کے نوشکی کیمپس کا افتتاح کیا جبکہ پولیس نے وزیر داخلہ کو گارڈ آف آنر پیش کی۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کی بچیوں کی
جزبہ دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی،کل سے بلوچستان کے مختلف علاقوں کا دورہ
کررہا ہوں 4 یونیورسٹیوں کے سب کیمپس کا افتتاح کیا۔
احسن اقبال نے کہاکہ ہر وہ کام جو مرد کر سکتے ہے وہ پاکستان کی خواتین بھی
کر سکتی ہے، نواز شریف کی ہدایت کے مطابق بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے
خصوصی توجہ دی جارہی ہیں۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری سب سے اہم ہے،خواتین کی تعلیم یافتہ ہونا ملک کی ترقی ہے۔