ڈیرہ اسماعیل خان ، عوام کے مسائل کی آگاہی کیلئے پولیس کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد
ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجہ عبدا لصبو ر کی جانب سے کھلی
کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں تاجروں ، شہریوں اور سول سوسائٹی
سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ،کھلی کچہری کے موقع پر مقامی لوگوں
نے شہر میں ٹریفک کے مسائل ،بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد،سود اور منشیات
جیسے مسائل سے پولیس کو آگاہ کیا، اس موقع پر شہریوں نے محکمہ پولیس میں
میرٹ کی بنیاد پر مقامی نوجوانوں کو بھرتی کرنے پر ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل
خان کا شکریہ ادا کیا۔
ڈی پی او نے کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنے اور ان کو جلد از جلد حل
کرنے کی یقین دہانی کرائی اور موجودہ حالات کومدِنظر رکھتے ہوئے عوام سے
پولیس کے ساتھ تعاون کر نے کی اپیل بھی کی،کھلی کچہری کے اختتام پر تاجروں
اور شہریوں نے ڈی پی او کو تحفے پیش کئے اورلنگیا ں بھی پہنائیں۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او راجہ
عبدالصبور نے کہا کہ اس طرح کی کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کی آگاہی رکھنا
ہے جس کی بناء پرعام عوام اور پولیس کے درمیان دوری کو دور کرنا ہے کچہری
میں انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا میری اولین ترجیح ہے میں خود پولیس
میں میرٹ کا حامی ہوں اور اپنے اسٹاف کو بھی یہی ہدایت کروں گا۔