اسلام آباد،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا، اجلاس میں یونائیٹڈ ٹاول ایکسپورٹرز لمیٹڈ
کوویسپوگروپ بی وی نیدرلینڈز کے 70فیصد حصص کے حصول کیلئے اپنے خصوصی
غیرملکی کرنسی اکاؤنٹ سے 8.425 ملین یورو کی ترسیل کی اجازت دینے کی تجویز
کی منظور ی دیدی گئی،کمیٹی نے 41 ہزار میٹرک ٹن فاضل یوریا برآمد گی کی
حتمی تاریخ میں 28 فروری 2018ء تک توسیع جبکہ 35 ہزار میٹرک ٹن یوریا کی
اضافی مقدار سری لنکا کو برآمدکرنے کرنے کی بھی منظوری دی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے41 ہزار میٹرک ٹن فاضل یوریا بر آمدگی کی حتمی تاریخ
میں 28 فروری 2018ء تک توسیع کی اجازت ،35 ہزار میٹرک ٹن یوریا کی اضافی
مقدار سری لنکا کو برآمدکرنے ، نان فائلرز کیلئے 0.4 فیصد کی شرح پرکم کردہ
ود ہولڈنگ ٹیکس کے اطلاق کیلئے تاریخ میں 30 جون 2018 تک توسیع کرنے کی
تجویز کی منظوری دیدی ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کو4 آئی پی پیز(میسرزسیف
پاور لمیٹڈ،میسرز اورینٹ پاور لمیٹڈ، میسرز سیفائر الیکٹرک کمپنی اور
میسرز ہلمور پاورجنریشن پاور کمپنی لمیٹڈ) کی طرف سے آر ایل این جی
پرپیداوار کیلئے نظرثانی شدہ ادائیگی شرائط کے حوالے سے عبوری معاہدے پر
دستخط کرنے کا بھی اختیار دیدیا، یہ آئی پی پیزدوہرے فیول پلانٹس کی حامل
ہیں جوپرائمری فیول کے طور پرقدرتی گیس جبکہ ثانوی /متبادل ایندھن کے طور
پر ہائی سپیڈ ڈیزل پربھی چلائے جاسکتے ہیں،ان آئی پی پیز کو آر ایل این جی
پر چلانے سے ہر ماہ لاگت میں نمایاں بچت ہوگی،کمیٹی نے انکم ٹیکس
آرڈیننس2001 ء کی شق 236(پی)کے تحت نان فائلرز کیلئے 0.4 فیصد کی شرح پرکم
کردہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے اطلاق کیلئے تاریخ میں 30جون 2018 تک توسیع کی
تجویز بھی منظورکرلی۔