کوئٹہ،ٹریفک پولیس انسپکٹرکو کچلنے کے مقدمے میں گرفتاررکن بلو چستان اسمبلی عبدالمجیداچکزئی ضمانت پر رہا
ٹریفک پولیس انسپکٹرکو کچلنے کے مقدمے میں گرفتاررکن بلو چستان اسمبلی
عبدالمجیداچکزئی ضمانت پر رہا ہو نے کے بعد اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مجید اچکزئی نے متاثرہ خاندان کی ہر ممکن امداد کا اعلان کیا۔
جی پی او چوک پر ٹریفک پولیس انسپیکٹرکو کچلنے کے مقدمے میں گرفتاررکن بلو
چستان اسمبلی عبدالمجیداچکزئی ضمانت پر ہدہ جیل سے رہا ہوگئے ،پشتونخواہ
میپ کے کارکنوں نے جیل کے باہر ان کو بھر پور استقبال کیا۔
اپنی رہائش گا ہ سیٹلا ئٹ ٹاون آمد پرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے
گفتگو کرتے ہوئے مجید اچکزئی نے کہا کہ وہ متاثرہ خاندان کے ساتھ ہر ممکن
تعاون کریں گے،کارکنوں نے استقبال کیا ہے تاہم میں کبھین بھی یہ نہیں چاہتا
تھا کہ اس طرح استقبال ہو میں رہائی کے بعد خاموشی سے گھر آجانا چاہتا
تھا۔
مجید اچکزئی نے کہا کہ وہ خود گرفتاری دینے کے لئے تیار تھے مگر یہ امر
افسوسنا ک کے رات 3بجے ان کے گھر پر چھا پہ مارا گیا ،رکن بلوچستان اسمبلی
نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئر مین کی حیثیت سے
بد عنوانی کے خاتمے کے لئے کو شیش جاری رکھیں گے۔