راولپنڈی ، قبلہ اول کے دفاع کے لیے قوم متحد ہے فرعونی قوتیں برباد ہو کر رہیں گی، دفاع کونسل پاکستان
راولپنڈی میں دفاع پاکستان کونسل کی جانب سے امریکی صدر کے یروشیلم کو اسرائیلی دارالخلافہ قرار دینے کے خلاف جلسہ کیا گیا۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امریکہ کے ڈومور کا دور ختم
پاکستان کے نومور کا دور شروع ہو گیا ہے ،پروشلم اسرائیل کا نہیں بلکہ
فلسطین کا دارلحکومت بنے گا اورکشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا، یو این کا
فلسطین کے حق میں فیصلہ دینا امریکہ کی برباد ہوتی طاقت کا ثبوت ہے ۔
لیاقت باغ میں دفاع پاکستان کونسل میں ملک بھرسے دینی و سیاسی جماعتوں کے
رہنماؤں نے شرکت کی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ لیاقت باغ میں
عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر بیت المقدس کی محبت کا ثبوت ہے ، انہوں نے
کہا کہ بیت المقدس مذہبی اور سیاسی طور پر مسلمانوں کا ہے،پروشلم اسرائیل
کا نہیں بلکہ فلسطین کا دارلحکومت بنے گا اورکشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا،
یو این کا فلسطین کے حق میں فیصلہ دینا امریکہ کی برباد ہوتی طاقت کا ثبوت
ہے ، انہوں نے کہا کہ اب امریکہ کے ڈومور کا دور ختم پاکستان کے نومور کا
دور شروع ہو گیا ہے ۔