Dec 30, 2017 01:57 pm
views : 591
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Chairs Meeting Regard PM Hyderabad Development Package
کراچی،گورنر سندھ کی زیر صدارت وزیر اعظم پیکج کے تحت حیدرآباد میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سےاجلاس
گورنر سندھ محمد زبیر کی زیر صدارت وزیر اعظم پیکج کے تحت حیدرآباد میں
ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ لینے کے حوالے سےگورنر ہاؤس میں اجلاس منعقد
ہوا،اجلاس میں ایئر پورٹ ، یونیورسٹی ، ہیلتھ کارڈ ز ،انفرااسٹرکچر
ڈیویلپمنٹ او ر دیگر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اس
ضمن میں متعلقہ حکام نے منصوبوں سے متعلق گورنر سندھ کو تفصیلی بریفنگ بھی
دی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم کے اعلان کردہ5
ارب روپے کے پیکج کے تحت حیدرآباد کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد
ترقیاتی منصوبے تشکیل دیئے جار ہے ہیں تاکہ ترقیاتی عمل میں زیادہ سے زیادہ
لوگوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جاسکےگورنر سندھ نے کہا کہ حیدرآباد کے
لئے 2007 ء میں تشکیل دیئے جانے والے ماسٹر پلان کے مطابق ترقیاتی منصوبوں
کو ترجیح دینا ہوگی، وفاق کے تعاون سے کراچی میں بھی 75 ارب روپے کے
ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔
گورنر سندھ نے مزیدکہا ہے کہ سندھ کے تاریخی شہر حیدرآباد میں قومی تقاضوں
، علمی ضروریات اور عصر حاضر کے مطابق یونیورسٹی کے قیام سے شہر اور اس کے
مضافات کے علاقوں میں نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے بھرپور مواقع
میسر آئیں گے ، یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کے لئے وزیر اعظم پاکستان جلد
حیدرآباد کا دورہ کرینگے۔
اجلاس میں میئر حیدرآباد طیب حسین ، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سلیم راجپوت سمیت دیگراعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔