لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت گنے کے کاشتکاروں کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے مدینہ منورہ سے ویڈیو لنک اجلاس
کی صدارت کی ،اجلاس میں گنے کے کاشتکاروں کے مسائل ، کمیٹی کے سفارشات کا
جائزہ لیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےشہباز شریف نے گنے کے وزن میں کٹوتی کرنے والی شوگر
ملز کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا, وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز
شریف نے کہا ہے کہ میری تمام تر ہمدردیاں کاشتکاروں کے ساتھ ہیں،ان کے
مفادات سے کسی کو نہیں کھیلنے دوں گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اگر میری مل بھی گنے کے وزن میں کٹوتی کرے تو
کارروائی کریں۔ آئندہ شکایت پر شوگر ملز کے خلاف مقدمات بھی درج ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ
کیا جائے گا، ان کے مفادات کے تحفظ کیلئے آخری حد تک جاؤں گا۔