لاہور،ہمارا اپنا ایک ایجنڈا اورمنشور ہے ہم کسی کے ساتھ ملکرالیکشن نہیں لڑیں گے، مصطفی کمال
چیئرمین پاک سرز مین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کا کہناہے کہ ہم کسی بھی دوسری
سیاسی جماعت کے ساتھ الائنس نہیں کرینگے 2018 کا الیکشن پی ایس پی اکیلے ہی
اپنے منشور، ایجنڈے اور اپنے نشان ڈولفن کے ساتھ جو کہ الیکشن کمیشن نے
الاٹ کیا ہے لڑیں گے۔
لاہورائر پورٹ پرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے پی ایس پی
کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہم انسانی مسائل پر مشتمل
طاہرالقادی کی دعوت پر لاہور آئے ہیں، ایم کیوایم لندن یا ایم کیو ایم
پاکستان کی دعوت پر نہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پاکستانیوں کو گولیاں ماری
گئیں، جس میں دو خواتین سمیت چودہ افراد ہلاک اور نوئے افراد زخمی ہوئے تھے
ہم اسی مسئلہ پر طاہرالقادری کی آواز سے آواز ملانے آئے ہیں کہ اس واقع
میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قانون کے حوالے کیا جائے، جب کوئی کسی کے
ساتھ مل کر الیکشن لڑتا ہے تو وہ اپنے ووٹرز کو کنفیوز کرتاہے ، ہمارااپنا
ایک واضح منشور اور ایجنڈا ہے ہماراکسی بھی پارٹی سے کوئی الائنس نہیں بنے
گا۔
چیئرمین پی ایس پی نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا دل ہے ،کراچی کاجلسہ 24
دسمبر کو لیاقت آباد میں ہوا جو گزشتہ بائیس سالوں سے را کے ایجنٹوں کا
گڑھ تھا یہ ایجنٹ کسی وردی میں نہیں تھے یہ الطاف حسین ، ایم کیو ایم گورنر
اور ایم پی ایز کی شکل میں تھے اسلئے انہیں فوج یا سیکیورٹی ادارے ختم
نہیں کر سکتے تھے ان کو اللہ تعالی نے پی ایس پی کے ذریعے ختم کر وایا ۔