کراچی ،اب دھونس دھاندلی اور بوری بند لاشوں کی سیاست نہیں چلے گی،ناصر حسین شاہ
وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی
کی دھونس اور بوری بند لاشوں کی سیاست اب نہیں چلے گی ان کا مستقبل تا ریک
ہے
کراچی میں ایکسپو سینٹر میں ہونے والی نمائش کے موقع ذرائع ابلاغ عامہ کے
نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعا ت ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی
میں اب ایم کیو ایم اورپی ایس پی کا مستقبل تاریک ہے انکی دھونس دھاندلی
اور بوری بند لاشوں کی سیاست اب نہیں چلے گی۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے توسط سے کتابوں کی نمائش کا بہت
اچھا کام کیا جارہا ہے اس سے غریب بچوں اور ایسے طبقوں کی مدد ہوتی ہے جو
لوگ تعلیم حاصل نہیں کر سکتے ، میں حکومت کی طرف سے جماعت اسلامی کاشکریہ
ادا کروں گا ، جس میں بزنس مین طبقہ اور جماعت اسلامی اہم کردار ادا کررہے
ہیں ، وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ ایسی نمائش ہونی چاہئے جس میں تمام
ادارے اور سیاسی سیکٹر مل کر تعاون کریں،یہ ایک بہت بڑا کام ہے جو ہمارے
تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کیلئے معاون ثابت ہوتا ہے۔
کراچی میں صفائی اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ
کراچی میں ترقیاتی کا م نعمت اللہ ایڈوکیٹ کے دور میں ہوئے 2005 میں جب
کراچی میں ایم کیو ایم کی حکومت آئی توانہوں نے ان ہی کاموں پر دوبارہ کام
کیا جو جماعت اسلامی نے کئے تھے،انہوں نے کہا ایم کیو ایم اور پی ایس پی کی
دھونس اور بوری بند لاشوں کی سیاست اب نہیں چلے گی ان کا مستقبل تا ریک
ہے۔
ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ جب جماعت اسلامی کے ناظم نعمت اللہ ایڈوکیٹ
ناظم تھے تو کراچی کے ادارے فنڈ سے مالا مال تھے اور کراچی میں خوب ترقیاتی
کام ہورہے تھے ، اور جب کراچی میں ایم کیو ایم کی حکومت تھی تو ان پاس
تنخواہوں تک کے پیسے نہیں ہوتے تھے انہوں نے کراچی کے ترقیاتی کاموں میں
دھاندلی کی، ناصر حسین کا کہنا تھا کہ پچاس کروڑ روپے سندھ حکومت انکے صرف
بجلی کا بل دیتی ہے اور ان کی تنخواہیں الگ دیتی ہے ، یہ صفائی وغیرہ کے
حوالے سے پیٹرول کا جو بل دیتے ہیں وہ بہت زیادہ آتا ہے حالانکہ ہم نے جب
کراچی کی صفائی کے حوالے سے تخمینہ لگا یا تو وہ ان کے دیئے گئے پیڑول کے
بلوں سے بہت کم تھا۔
وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ ہم جب ان سے مشرف کے دیئے ہوئے ترقیاتی کاموں
کیلئے تین ارب روپے کا حساب مانگتے ہیں تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا ۔