وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت فلاح عامہ کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے سے متعلقویڈیو لنک اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ذریعے مدینہ منورہ سے ویڈیو لنک
کےذریعےسالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت فلاح عامہ کے منصوبوں پر پیشرفت کا
جائزہ لینے سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں صوبہ پنجاب کے سالانہ
ترقیاتی پروگرام برائے مالی سال2017-18 پر پیش رفت کاجائزہ
لیاگیا،وزیراعلی نے ترقیاتی منصوبوں پر فیلڈ میں جا کرپیشرفت کا جائزہ لینے
کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ خصوصی
کمیٹی کے اراکین فیلڈ میں جا کرخود ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ
لیں گے اورا س ضمن میں رپورٹ پیش کریں گے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا متعلقہ محکمے ترقیاتی
منصوبوں کیلئے جاری کردہ فنڈ زکا مقررہ مدت میں درست استعمال یقینی بنائیں
،635 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد سے صوبے میں ترقی کی رفتار
میں مزید تیزی آرہی ہے ،پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ،
تمام سکیموں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے ،منصوبوں کی بروقت تکمیل
کیلئے تسلسل کیساتھ مانیٹرنگ جاری رکھی جائے ۔
شہباز شریف نے کہا کہ شفافیت،رفتار اورمعیار حکومت پنجاب کا طرہ امتیاز
ہے،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے ذریعے اربوں
روپے کے قومی وسائل بچانے کا اعزاز حکومت پنجاب کو ہی حاصل ہے،انہوں نے کہا
کہ حکومت پنجاب نے رواں مالی سال میں صوبے کے تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی
بجٹ پیش کیاہے اوریہ ترقیاتی پروگرام نہ صرف صوبے کی تیزرفتار ترقی بلکہ
عوام کی پائید ار خوشحالی کا ضامن ہے ۔