جہلم،اسپیشل بچوں کی پرفارمنس نے ہال میں بیٹھے شرکاءِ کو جھومنے پر مجبور کر دیا
جہلم میں ایک نجی انسٹیوٹ کے زیر اہتمام اسپیشل بچوں کے سالانہ پروگرام کے
حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل بچوں کے والدین کے
علاوہ شہریوں کی کثیر تعدادشریک ہوئی۔ پروگرام میں اسپیشل بچوں نے ٹیبلو
اور ملی نغمے پیش کئے ،بچوں کی پرفارمنس پر ہال میں بیٹھے شرکاءِ جھومنے پر
مجبور ہوگئے اورشرکاءِ نے انہیں دل کھول کر داد دیں۔
تقریب کے موقع پر وہاں موجود لوگوں نے کہا کہ یہ اسپیشل بچے نارمل بچوں سے
زیادہ توجہ کے مستحق ہوتے ہیں اس موقع پر لوگوں کا کہنا تھا کہ ان بچوں کی
پرفامنس دیکھ کر یہ نہیں لگتا کہ یہ ا سپیشل بچے ہیں اور ان کی پرفارمنس
قابل دید ہے ۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام حکومتی سطع پر منعقد کیے جائیں تو ا سپیشل بچوں کا ٹیلنٹ مزید نکھر کر سامنے آئے گا۔