Dec 30, 2017 07:59 pm
views : 596
Location : Minhaj ul Quran Secreteriat
Lahore- JIP liaqat Baloch Media Talk
لاہور، پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ ہیں اور ان کی مکمل تائیدکر تے ہیں،لیاقت بلوچ
رہنما جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ہم اے پی سی کے یک
جماعت ایجنڈے کے تحت ڈاکٹر طاہرالقادری اور انکی جماعت پاکستان عوامی تحریک
کے ساتھ ہیں۔
لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے موقع
پر جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات کر
تے ہوئے کہا کہ ہم اس سے پہلے بھی دیگر پروگرام، جلسے اور احتجاج میں اے
پی سی کے ایجنڈے کے تحت شریک ہوئے ہیں اور ہم اب بھی اس ایشو پر پاکستان
عوامی تحریک کے ساتھ ہیں اور ان کی مکمل تائد کر تے ہیں۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک
پہنچاکر رہیں گے جس میں چودہ بے گنا ہ سیاسی کارکنان قتل ہوگئے تھے اور ان
کے مجرم ابھی تک گرفتار نہیں کئے گئے ،لیاقت بلوچ نے کہاکہ اگر سیاسی
قوتیں اس ریاستی بربریت پرخاموش رہیں گی تو پھر بے گناہ مقتولوں کا کوئی
پرسانِ حال نہ ہوگا لہٰذا ہم اے پی سی کے یک جماعت ایجنڈے کے تحت ڈاکٹر
طاہرالقادری اور انکی جماعت پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ ہیں۔