Dec 30, 2017 08:06 pm
views : 600
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Chairs Meeting Regard Thar Coal Project
کراچی،گورنر سندھ کی سربراہی میں تھر کے کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر مشاورتی اجلاس
گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ تھر میں5 اعشاریہ 4 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری غیرمعمولی واقعہ ہے۔
گورنر ہاؤس کراچی میں تھر کے کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر
مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ، جس میں سندھ اینگرو کول مائنز کے چیف ایگزیکٹیو
آفیسر نے منصوبے پر گورنر سندھ کو تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں غیر ملکی
سفارت کار ، صنعتکار ، طالب علم اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد بھی
شریک تھی ۔
اجلاس سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ تھر کول مائنز قدرت کا عطیہ ہے
،دنیا کے سب سے بڑے قدرتی ذخیرہ سے تھر کے مکینوں کے حالات بدل جائیں گے،
تھر میں ترقیاتی عمل میں مقامی لوگوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کے ساتھ
ساتھ انہیں کان کنی سے متعلق کاموں میں بھی روزگا رکے بھرپور مواقع فراہم
کئے جائیں گے۔
محمد زبیرنے کہا کہ تھر میں 4.5 ارب ڈالرز کی خطیر سرمایہ کاری ایک غیر
معمولی واقعہ ہے جس کے ذریعہ نہ صرف صدیوں سے تھر میں موجود کوئلہ کو ملکی
ضروریات کے لئے بجلی کی پیداوار کے لئے استعمال کیا جا ئے گا بلکہ اس کے
ذریعہ تھر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی بہتر بنایا جا ئے گا ۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ تھر میں انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے 250
بستروں کے اسپتال کے ساتھ ساتھ کئی اسکولز بھی قائم کئے جارہے ہیں ۔ انہوں
نے کہا کہ دنیا کے بڑے ریگستانوں میں سرفہرست تھر میں غذائی قلت ایک مسئلہ
رہی ہے، نامناسب ذرائع آمد و رفت سے تھری عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا
لیکن حکومت نے اپنے محدود مسائل میں رہتے ہوئے تھر کے علاقوں میں ترقیاتی
کام کرائے، قدرتی وسائل سے تھر کے لوگوں کی قسمت جاگ اٹھی ہے اس ضمن میں
حکومت قدرتی وسائل کو تھری عوام پر ہی خرچ کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو
یقینی بنا رہی ہے۔