جہلم،پٹواری کازمینوں کا مقامی افراد سے لاکھوں روپت کا فراڈ
جہلم میں پٹواری نے محکمہ مال کے طارق محمود سے مل کر سادہ لو ح دیہاتیوں
کی زمینوں کا کروڑوں روپے لاگت کا قیمتی سرکاری ریکارڈ کھیتوں میں پھینک
دیا ۔
جہلم کے نواحی علاقے موٹا جہانگیر پٹوار سرکل میں تعینات ملک مختار نامی
پٹواری اور محکمہ مال کے طارق محمودکی ملی بھگت سے دیہات کے سادہ لوح افراد
سے انکی زمینوں کا کھاتہ دیہاتیوں کے نام منتقل کرنے کی غرض سے لاکھوں
روپے وصول کر کے زمینوں کے کھاتے دیہاتیوں کے نام منتقل کرنے کے بجائے
کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے ہیں۔
کھیتوں میں پائے گئے اراضیوں کے رکارڈ میں ایسے دیہاتیوں کی زمینوں کا
اندراج بھی موجود ہے جن کی زمینوں کا ریکارڈ منتقل نہیں کیا جانا تھا ، جس
سے اس بات کا گمان پیدا ہورہا ہے کہ کوئی بھی زمینوں کے کھاتوں کو
غیرقانونی اورناجائز طور پر اپنے نام کر واسکتا ہے۔
ٓٓاس حوالے سے علاقہ مکینوں نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا
ہے ، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ قیمتی رجسٹر جن میں کڑوروں روپے کی لاگت
کے 10 دیہاتوں کی زمینوں کااندراج موجود ہیں پٹوار سرکل کے تمام سرکاری
ریکارڈ جو کہ پٹواری لاوارث کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگیا ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ متعلقہ پٹواری ملک مختارنے طارق محمود گرد سے
ساز باز کر کے پہلے تو تمام گاؤں کے لوگوں کو اعتماد لیا کہ ان کی زمینوں
کے کھاتے ان کے نام کئے جائیں گے پھر کھاتے منتقلی کے نام پر لاکھوں روپے
وصول کئے اور کھاتے منتقل کرنے کے بجائے سرکاری رجسٹر کھیتوں میں پھینک
کرفرار ہو گئے۔
ایکشخص نت ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس
واردارت سے آٹھ سے نو دیہات متاثر ہوئے ہیں ہماری وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل
ہے کہ مجرم کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔
ایک بزرگ شہری نے کہا کہ پٹواری مجرمانہ غفلت کا مرتکب ہو اہے اوراگر وہ اپنا کام ایمانداری سے کرتا تو ایسا کبھی نہیں ہوتا۔