Dec 30, 2017 08:29 pm
views : 573
Location : Minhaj ul Quran Secreteriat
Lahore- PAT Chief Tahir Ul Qadri Press Conference
لاہور،سانحہ ماڈل ٹاؤن اور مجھے کیوں نکالا آج کے قومی ایجنڈے میں جڑے ہوئے ہیں،طاہرالقادری
سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے آل پارٹیز کانفرس سے خطاب کرتے
ہوئے کہا اے پی سی میں 40 سے زائد سیاسی جماعتیں شرکت کر رہی ہیں، سانحہ
ماڈل ٹاؤن اور مجھے کیوں نکالا آج کے قومی ایجنڈے کا حصہ ہے, بعض دفعہ قومی
سطح پر ایک سمت کے تعین میں مشکلات نظر آتی ہیں، سیاسی جماعتوں کو 17 جون
کے خون شہادت نے،ماؤں بہنوں کی چیخ و پکار عزت و آبرو،انسانیت کے جذبے نے
جمع کیا، باہمی اختلافات کے باوجود سیاسی جماعتیں آج ایک چھت تلے جمع ہیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا 80 کی دہائی میں ن لیگ سیاست میں آئی ،نواز شریف
نے سیاست میں لوگوں کو خریدو فروخت شخصی بادشاہت کے کلچر کو فروغ دیا۔
سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے مزید کہا کہ نواز شریف کو انکا ماضی دکھانا
چاہتا ہوں تاکہ سب کو پتہ چلے کہ وہ کتنے نظریاتی ہیں نواز شریف نے 1988 کے
انتخابات میں غیر جمہوری ناخداؤں کی سرپرستی میں الیکشن لڑا، سندھ، کے پی
کے، بلوچستان میں کیش دے کر دھڑے خریدے گئے، انہوں نے کہا شریف فیملی کے
ترجمان ایسے چوزے ہیں جو اس وقت انڈوں سے نہیں نکلے تھے، نواز شریف نے بے
نظیر بھٹو کی حکومت گرانے کیلئے ساز باز کی۔