بہاولپور ،پریس کلب میں 2017 کے الیکشن کے حوالے سے ظہرانے کا اہتمام
بہاولپور پریس کلب کے الیکشن 2017 کے حوالے سے صحافیوں کے اعزاز میں ایک
صحافی گروپ دی لیڈز جرنلسٹ گروپ کی جانب سے ایک ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں
تینوں گروپ کے امیدوار اور پریس کلب کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت
کی،لیڈرز گروپ کی کامیابی کی خوشی ایک طرف تاہم ظہرانے میں شریک صحافیوں نے
مزیدار پکوانوں پر خوب ہاتھ صاف کئے،صحافیوں کا کہنا ہے کہ پریس کلب کے
الیکشن کی تاریخ میں تین گروپوں کا مقابلے میں آنااچھی روایت ہے جبکہ اس
روایت کو مزید آگے بڑھناچاہیے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک معروف
سینئر صحافی سید عاصم اختر نے کہا کہ پریس کلب کے الیکشن کی تاریخ میں پہلی
بار تین گروپ مقابلے میں آئے ہیں جو ایک بہت اچھی روایت ہے،میری دعا ہے کہ
اللہ اس اتحاد کو اسی طرح بنائے رکھے۔
معروف صحافی سہیل پاشی نے کہا کہ پہلی بار تین گروپ کھٹے ہوئے ہیں جن کے
اعزاز میں جو ظہرانہ دیا گیا ہے اس میں سب ہی آئے ہیں ہمارا منشور تھا کہ
کلب کے جو بھی معاملات ہوں اس میں تمام ممبران کو شامل کیا جائے۔