لاہور،جب تک ختم نبوت کے قانون کو ختم کرنے والے ذمہ داروں کو سزا نہیں ملتی تنازعہ جاری رہے گا، شاہ محمود قریشی
رہنما پاکستان تحریکِ انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم آل پاکستان
کونسل کے تمام افرادسانحہ ماڈل ٹاؤن اور قوانین ختم نبوت کے حوالے سے ڈاکٹر
طاہرالقادری اور انکی جماعت پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ ہیں۔
لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے موقع
پرتحریکِ انصاف کے شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن ریاستی دہشت گردی کا بد ترین واقع ہے ، جن کے ذمہ
دار ن لیگ کی قیادت ، راناثنا اللہ ، بیورو کریٹس، پولیس افسران اور پنجاب
حکومت کے افسران ہیں جنہوں نے ذاتی مقاصد اور تجاوزات کو ہٹانے کی خاطر
ماڈل ٹاؤن میں سو افراد کو زخمی کیاجن میں سے چودہ افراد شہید ہوئے تھے اور
حال ہی میں ختمِ نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی اور قوانین کو ختم کرنا
کروڑوں مسلمانوں کی ایمانی اثاس پر حملہ ہے ہم آل پاکستان کونسل کے شرکا ءِ
ان دونوں واقعات کی پر زور مزمت کرتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ
داروں کی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہ لائی گئی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ
نواز شریف کی حکومت میں صاف شفاف انصاف کی فراہمی ناممکن ہے۔
وائس چیئر مین نے کہا کہ اے پی سی کی جدوجہد قانون ختم نبوت اور سانحہ ماڈل کے ذمہ داروں کی گرفتاری تک جاری رہے گی۔