لاہور،ملتان روڈ تھا نہ سندر کے سامنے ٹریکٹر ٹرالی مالکان کا احتجاج
لاہور میں ملتان روڈپر تھا نہ سندر کے سامنے ٹریکٹر ٹرالی مالکان کی جانب
سے احتجاج کیا گیامظاہرین نےہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے
نعرے درج تھے اس موقع مظاہرین نےملتان روڈ بلاک کر دیا ،ٹریکٹر ٹرالی
مالکان نے ریت ٹھکیدار کی جانب سے اوور چارجنگ کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین
کی جانب سے پولیس کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی۔
مظاہرے کے سبب ملتان روڈ بلاک ہوگیا اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس
سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیاجس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا
پڑا۔
مظاہرین سے وزیر اعلیٰ پنجاب سےصورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔