کراچی،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
وزیر اعلی ٰ سندھ سید مراد علی شاہ صبح سے ہی شہر کے دورے پر نکلے ہوئے ہیں
مراد علی شاہ نے کلفٹن کے علاقے کا دورہ کیا، وزیر اعلیٰ نے حلوہ پوری کا
ناشتہ کیا اور چائے کی چسکیاں بھی لیں،اس موقع پر وزیر اعلیٰ شہریوں میں
گھل مل گئے ،ہوٹل پر کام کرنے والوں نے موقع سے بھر]پور فائدہ اٹھا یا اور
وزیر اعلیٰ کے ہمراہ سیلفیاں بھی لیں۔
علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں
کادورہ کیا اور شہرمیں جاری ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا ، اس موقع پر آئی جی
سندھ اے ڈی خواجہ اور وزیر بلدیات جام خان شورو بھی وزیراعلیٰ سندھ کے
ہمراہ تھے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ترقیاتی کاموں کے دوران معیار کو برقرار رکھنے کی
ہدایت کی اور حکام پر واضح کر دیا کہ ترقیاتی کاموں کے دوران معیار پر کسی
قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اگر اس میں کسی قسم کی کوئی کمی پائی
گئی تو متعلقہ ٹھیکیدار اور کمپنی اس کی ذمہ دار اور جوابدہ ہوگی۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ شہری سی ویو پرجاکر انجوائے ضرور کریں لیکن
دوسروں کی خوشیوں کا بھی خیال رکھیں، کسی کو فائرنگ کرنے کی ہرگز اجازت
نہیں دیں گے۔