کراچی، گورنر بلوچستان کی مزار قائد آمد،پھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کی
گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نےمزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں
کی چادر چڑھائی،پاک نیوی کے بینڈ نے گورنر بلوچستان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد خان
اچکزئی نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کی منزل طے کررہا ہے، انہوں نے کہا
کہ ملک دشمن طاقتیں نہیں چاہتی کہ سی پیک مکمل اور بلوچستان سمیت ملک بھر
میں خوشحالی آئے ،تاہم ہم دشمنوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
گورنر بلوچستان نے کہا کہ قائد عظم کی رہنما ئی میں ایک مسلمانوں کی ایک
آزاد مملکت وجود میں آئی وہ باون برس قبل کراچی آئے تھے اس قت کراچی میں
اتنی آبادی نہیں تھی ،تاہم اب پورا ملک بالخصوص کراچی تیزی سے ترقی کی جانب
گامزن ہے۔