کراچی،سندھ حکومت نے سال نو کے آغاز کے موقع پر سی ویو جانے پر عائد پابندی واپس لے لی
سندھ حکومت نے سال نو کے آغاز کے موقع پر سی ویو جانے پر عائد پابندی واپس
لے لی، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے شہریوں کو سال نو کی خوشیاں انجوائے
کرنے کی پیشکش کر دی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر قائد کے باسیوں کو نیو ایئر نائٹ
منانے کیلئے سی ویو جانے کی اجازت دے دی،کراچی کےشہری اب نیوایئرنائٹ
پربلاخوف وخطرسی ویوجاسکیں گے،وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نے کہا ہے کل
نیو ایئر کے موقع پر سی ویو جانے والے راستوں پر کنٹینر نہیں لگائے جائیں
گے شہری سی ویو کی طرف بلا روک ٹوک آسکتے ہیں تاہم نیوایئرنائٹ پرون
ویلنگ،کار ریسنگ اورسائلنسرنکال کر بائیک چلانےوالوں کےخلاف سخت کارروائی
کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے سی ویو سے رکاوٹیں ہٹانے کے ڈی آئی جی ساؤتھ کو
احکامات جاری کیے اور کہا کہ شہریوں کو سال نو پر سی ویو جانے سے نہ روکا
جائے ، کراچی کے شہری ذمے دار ہیں مسائل پیدانہیں کریں گے۔