جتوئی، لنڈا بازار میں گرم کپڑے مہنگے ہو نے باعث خریدار خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور
جتوئی شہر کے لنڈابازار میں گرم ملبوسات کی خریداری کیلئے عوام کا رش نظر
آرہا ہے،سردی کی لہر میں تیزی آتے ہی لوگ لنڈا با زارکا رخ کررہے ہیں لیکن
وہا ں پر بھی عام بازاروں کی طرح قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث گرم ملبوسات
عام شہری کی پہنچ سے دور ہیں ۔
شہریو ں کا کہنا ہے کہ جتوئی میں ایک ہی لنڈا با زارہے جہا ں سے خریداری
کرکے سفید پو ش لو گ سردیوں میں سرد ہواؤں اور ٹھنڈ سے اپنا بچاؤ کرتے ہیں
مگر یہاں بھی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔
دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ پٹرو لیم مصنوعات کی قیمتیں سستی ہو نے
کے باوجو د کنٹینرز وا لے ہم سے ڈبل کرا یا وصو ل کر رہے ہیں جبکہ ہمیں
حکو متی ٹیکس بھی ادا کرنا پڑتا ہے جس کے باعث ہمیں کپڑا مہنگا پڑ رہا ہے
جس کی وجہ سے ہم گرم کپڑا اسی حساب سے فروخت کررہے ہیں۔دکانداروں کا کہنا
تھا کہ حکو مت کو چاہئے کہ وہ اس جانب بھی تو جہ دے تا کہ سفید پو ش افراد
کے لئے گرم کپڑو ں کی خرید اری آسان ہو سکے ۔