کراچی،بحریہ ٹاؤن کراچی میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ
کراچی میں نئےسال 2018 کابھر پور طریقے سے استقبال کرنے کے لئے بحریہ ٹاؤن
میں شاندارآتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد
آتشباز ی کا مظاہرہ دیکھنے کے لئے بحریہ ٹاؤن پہنچی۔
آتشبازی کے شاندار مظاہرے نے بحریہ ٹاؤن میں دن کا سماں بنا دیا جبکہ
ہزاروں کی تعداد میں آئے افراد نے اس منظر کو اپنے موبائل کیمرے میں محفوظ
کرلیا۔
قبل ازیں بحریہ ٹاؤن کراچی میں ڈانسنگ فائونٹین کا شاندار شو بھی منعقد کیا
گیا جب کہ اس موقع پرعوام میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔
اسموقع پر منچلوں کی جانب سے خوب ہلڑ بازی کی جبکہ فائر ورکس کے مظاہرے کو
دیکھنے کے لئے آئے شہریوں نے آتشباز ی کے مظاہرے کو کیمرے کی آنکھ میں قید
کر لیا۔