Jan 01, 2018 01:20 pm
views : 624
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 178 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،178 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سال کے اور کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر (1
جنوری 2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس
ہنڈریڈ انڈیکس 178 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40292 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ
کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 243 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 85 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،148 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 10 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔