Jan 01, 2018 02:15 pm
views : 675
Location : Different Places
Lahore- Public VOXPOP About New Year 2018
لاہور، ہمیں قوم بن کر رہنا چاہئے اگر ہم پاکستان کیلئے مل کر پاکستان سوچیں گے تو ترقی کرینگے ،نئے سال پر شہریوں کا پیغام
لاہور میں نئے سال کاسورج طلوع ہوگیا ہے ، نئے سال کے آغاز پر شہریوں نے
اپنی اپنی امید کا اظہا رکرتے ہوئے شہریوں کا کہنا ہے کہ نئے سال میں ایک
قوم بن کر سوچنا چاہئے اگربحیثیت ایک قوم مل کر پاکستان کی خدمت کریں گے تو
ہم ترقی کرینگے ، حکومت کو چاہئے کہ تعلیمی نظام کو بہتر بنائے، عوام جو
ٹیکس دے رہی ہے وہ ملک پر ہی لگائے، اور اللہ کی زمین پر اللہ کا قانون
نافذ کرے۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری
حکیم عبدالقدوس نے کہا کہ اس سال عدالت کوانصاف کے معاملات تیز کرنے چاہئے،
حکمران ملک میں لوٹ مار کرتے ہیں اور ضمانت لے کر ملک سے باہر چلے جاتے
ہیں۔
اس موقع پر شہری کا کہنا تھا کہ اس ملک میں دو بڑی پارٹیاں ہیں جو چوری اور لوٹ مار کر رہی ہیں اللہ ان کو نیست و نابودکرے۔
ایک اور شہری محمد عظیم جمال نے کہا کہاللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت کرے
امریکہ ، انڈیا ، اسرائیل پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہئے ہیں اللہ ہمارے
حکمرانوں کو ہوش کے ناخن دے ، اگر پاکستان نہیں رہے گاتو ہم بھی نہیں
رہینگے۔
شہری کا کہنا تھا کہ سال آتے ہیں اورچلے جاتے ہیں لیکن اپنی پرچھائیاں چھوڑ
جاتے ہیں ، ہمیں اس نئے سال میں ایک قوم بن کر سوچنا چاہئے اگربحیثیت ایک
قوم مل کر پاکستان کی خدمت کریں گے تو ہم ترقی کرینگے ۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ تعلیمی نظام کو بہتر بنائے، عوام
جو ٹیکس دے رہی ہے وہ ملک پر ہی لگائے، اور اللہ کی زمین پر اللہ کا قانون
نافذ کرے۔