Jan 01, 2018 05:09 pm
views : 502
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PPP Leader Latif Khosa Media Talk
اسلام آباد، آئین کے مطابق نواز شریف تا حیات نااہل ہیں وہ پارٹی رہنما بھی نہیں رہیں گے،لطیف کھوسہ
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف نا اہل ہے اور وہ انشاءِ اللہ تاحیات نا اہل رہے گا۔
سپریم کورٹ کے باہرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما
پاکستان پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ نے کہا کہ پولیٹیکل پارٹی ایکٹ کی شق نمبر
203کو ہم چیلنج کرنے کیلئے سپریم کورٹ آئے ہیں ، جس کے مطابق کسی بھی سیاسی
جماعت کا کوئی بھی ممبریا کارکن اس جماعت کا اعلیٰ عہدیدار بنایا جاسکتا
ہے ،لیکن مسلم لیگ نے( ن) اس شق میں ترمیم کرواکر صرف نواز شریف کو ہی
پارٹی رہنما بنایا ہوا ہے۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ نواز شریف آئین کے آرٹیکل باسٹھ اے کے مطابق نا اہل
قراردیئے گئے ہیں جس کے تحت ان کی نا اہلی تا حیا ت ہے، اگر نواز شریف
پارٹی رہنما رہے تو وہ آئیندہ الیکشن میں کامیا بی کے بعد پھر سے وزیرِ
اعظم بھی بن سکتے ہیں یا اپنے ہی کسی قریبی رشتہ دار کو وزیرِ اعظم یا کسی
بھی عہدے پر مقرر کر سکتے ہیں۔
رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ نواز شریف نے بحیثیت پارٹی رہنمامسلم لیگ
کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں اپنی بیٹی مریم نواز کو صدر بنا یا اب وہ تو
یہ ہی کہہ رہی ہیں کہ نواز شریف وزیرِ اعظم ہے اور رہے گا یعنی اگردوبارہ
مسلم لیگ کی طرف سے نواز شریف وزیرِ اعظم بنے تو اس طرح یہ لوگ آئین اور
عدالت کے فیصلے کا انکا رکریں گے ، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ، نواز شریف نا
اہل ہے اور وہ انشاءِ اللہ تاحیات نا اہل رہے گا۔