سابق صدر آصف علی زرداری کا نئے سال کی آمد پر ملک وقوم کے لیے پیغام
سابق صدر مملکت آصف زرداری کا کا نئے سال کے موقع پر کہنا ہے کہ امید کرتا ہوں کہ نیا سال جمہوریت اور پاکستان کے لیے بہتر ہو ۔
پی پی پی میڈیا سیل کی جانب سے جاری کئے گئے ویڈیو پیغام میں آصف زرداری نے
کہا کہ پاکستان کو نئے سال کی مبارک باد پیش کرتا ہوں،سرحدوں پر معمور
ہمارے بہادر نوجوانوں کو بھی دوہزار اٹھارہ مبارک ہو اللہ ان کی حفاظت کرے
،امید کرتا ہوں کہ نیا سال جمہوریت اور پاکستان کے لیے بہتر ہو۔
آصف زرداری نے کہا کہ شہدا کے خاندانوں کے لیے دعا گو ہوں کہ آنے والا سال
ان کے لیے خوشیاں لائے ،خدا کرے نیا سال میری قوم کے بچوں کے لیے خوبصورت
سال ہو ،خواہش ہے کہ ہم سب مل کر پاکستان کو بہتر پاکستان بنا سکیں ملکی
سالمیت پر کوئی آنچ نہ آئے سابق صدرنے مزید کہا کہ دوہزار سترہ سیاست کے
لئے برا رہا ،دعا گو ہوں کہ ملک کی تقدیر کے فیصلوں کرنے والوں کو اللہ
ہدایت دےاور وہ پاکستان کی حفاظت کر سکیں۔