Jan 01, 2018 06:48 pm
views : 506
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- AML Chief Sheikh Rasheed Media Talk
اسلام آباد، اب وقت آگیا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفے دئے جائیں،شیخ رشید
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کا کہنا ہے کہ کرپٹ حکومت نفرت کا نشان
بن گئی ہے، میری10بجے ریاض بات ہوئی ہے،سارےعرب اورمڈل ایسٹ سےمل لیں کوئی
این آراونہیں ہوگا، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے تاثردیا جا
رہا ہے کہ سعودی عرب میں این آراوہورہا ہے لیکن شاہ سلمان کی طرف سے شریف
برادران کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔
سپریم کورٹ کے باہرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں
نے کہا تمام عرب ممالک میں ملاقاتیں کر آئیں لیکن اس بارکوئی این آراونہیں
ہوگا، آئندہ کیا ہوگا چند روز میں قوم کو پتا چل جائے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ میری اے پی سی تو کامیاب ہوگئی ہے،لطیف کھوسہ نے وعدہ
کیا ہےحدیبیہ اورایل این جی کیس وہ مفت لڑیں گے،وقت آنے والا ہے کہ کرپٹ
آدمی کو دنیا میں کوئی نہیں رکھے گا،کرپٹ آدمی مکہ مدینے میں بھی جاتا ہے
تو چور اوئے چور اوئے کے نعرے لگتے ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفے دئے جائیں اور سڑکوں پر آیا جائے۔