Jan 01, 2018 07:11 pm
views : 469
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Chief Awami Raj Party Jamshed Dasti Media Talk
اسلام آباد،نا اہل شخص کوپارٹی صدر بننے کا کوئی حق نہیں ہے ، قومی اسمبلی کو تماشہ نہ بنایا جائے،جمشید دستی
عوامی راج پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا کہ ملک میں
چوروں لٹیروں کا احتساب ہو رہا ہے، نا اہل شخص کوپارٹی صدر بننے کا کوئی
حق نہیں ہے ، قومی اسمبلی کو تماشہ نہ بنایا جائے۔
رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نےانتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 کیخلاف مقدمے کی
سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے مقدمہ میں انکا وکیل پیش ہوگا،
چاہتے ہیں قانون کی حکمرانی اورآئینی ادارے مضبوط ہوں۔
جمشید دستی نے مزید کہا کہ سب سے پہلے سیاستدانوں کا احتساب ہوناچاہیے اور ان کے کیسز کا فیصلہ 10 دن میں ہونا چاہیے۔