Jan 01, 2018 08:23 pm
views : 446
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 239 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 239 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر (1 جنوری 2018)
کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 239
پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40711 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغاز
منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 329 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 170 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،136 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 23 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔