کوئٹہ ،پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کا منصوبہ افغانستان اور انڈیا میں بنایا جاتا ہے جس کی پشت پناہی را کرتی ہے، سرفراز بگٹی
کوئٹہ میں وزیرِ داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ذرائع ابلاغ عامہ کے
نمائندوں کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے دہشت
گردوں کی کمر توڑی ہے ، پہلے وہ پاکستان میں بیٹھ کر دہشگردی کی منصوبہ
بندی کرتے تھے اب افغان پاکستان بارڈر پر افغانستا ن اور را کی پشت پناہی
میں کرتے ہیں، سرفراز بگٹی نے کہا کہ پورے بلوچستان سمیت ہماری فورسز پر
بھی حملہ کئے گئے ہیں اور ہم نے دہشت گردوں کو مارابھی ہے اور گرفتار بھی
کیا ہے ۔ وزیرِ داخلہ بلوچستان نے کہا کہ ہماری فورسسز نے دہشت گردی کے
خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں مگر عالمی سطح پر اسے سراہا نہیں
جارہاہے، ابھی حالی میں کوئٹہ چرچ پر حملے میں ایک آسٹریلئن اخبار نے بڑی
اچھی خبر شائع کی کہ پاکستان سیکیورٹی فورسز نے چارسو زندگیاں بچالیں ہیں۔
وزیرِ داخلہ نے کہا کہ آج امریکہ ڈومور کی بات کرتا ہے جبکہ خود امریکہ میں
جرائم کا تناسب پاکستان سے زیادہ ہے، امریکہ خود لاکھوں ڈالر افغانستان
میں خرچ کر کے دہشت گردی کے خلاف جنگ ہار گیاہے۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان کے لوگوں نے اور اللہ تعالی نے ہمیں
بلوچستان سے دہشت گردی کو ختم کرنے کی ذمہ داری دی ہے ، جس میں ہم نے کافی
کامیابی حاصل کی ہے اور اب آگے اور بہتری آرہی ہے ، جس کا اندازہ بلوچستان
میں ہونے والے کالج اور مختلف اداروں کی جانب سے منعقد کئے جانے والے
سیمینار اور تقاریب سے ہوتا ہے۔