Jan 01, 2018 09:05 pm
views : 442
Location : Different Places
Islamabad- VOXPOP About Patrol Price Hike
اسلام آباد،پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے حوالے سے شہریوں کی رائے
سال نو کے آغاز پر ہی حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا ، پیٹرولیم
منصوعات کی قیمتوں میں6روپے79پیسے تک اضافہ کردیا گیا،4روپے 6پیسے اضافے کے
بعد پیٹرول کی نئی قیمت 81.53 روپے فی لیٹرہوگئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی
قیمت میں 3 روپے 69 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے،اس کی نئی قیمت 89.91 روپے فی
لیٹر ہوگی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 25 پیسے کا اضافہ کیا گیا
ہے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت58.37 روپے فی لیٹر ہوگی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت
6 روپے 79 پیسے اضافے سے 64.30 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
شہریوں نے حکومتی اقدام کو مسترد کر دیا ہے جبکہ شہری حکومت اقدام پر سخت
ناراض دکھائی دیتے ہیں،شہریوں کو کہنا ہے کہ اس فیصلے سے غریب افراد کی
مشکلات میں اضافہ ہوگاحکومت اس فیصلے کو فوری واپس لے اور عوام کی فلاح کے
لئے اقدامات کرے۔
ایک شہری نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیٹرول
کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا جبکہ اس سے
ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ
ہوگا۔
ایک اور شہری نے کہا کہ حکومت تو پہٹرول کی قیمتیں بڑھاتی جا رہی ہے اس
صورتاحال میں گزارا کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے،اپوزیشن حکومت پر دباؤ ڈالے کہ
پیٹرول کی قیمتیں کم کرے۔