Jan 01, 2018 10:46 pm
views : 463
Location : Different Places
Peshawar- VOXPOP About New Year
پشاور، گزشتہ سال کی نسبت 2018 میں مہنگائی میں کمی اورامن میں بہتری آئے گی،نئے سال پر شہریوں کا پیغام
پشاور میں نئے سال کا سورج طلوع ہونے پر اپنی اپنی امیدوں کا اظہار کرتے
ہوئے شہریوں نے کہا کہ 2018 میں نئی حکومت کا بھی آغاز ہوگا ، ہمیں امید ہے
جو بھی حکومت آئے گی پشاور شہر میں جاری ترقیا تی کام کی تکمیل ہوگی
اورعوام کو ملازمتوں کے مواقع بھی فراہم ہونگے اللہ سے امید ہے کہ مہنگائی
میں بھی کمی آئے اورپشاور میں جو ترقیاتی کاموں کے پروجیکٹ چل رہے ہیں وہ
مکمل ہوجائیں تو پشاور پہلے سے بہتر نظر آئے جبکہ 2018 میں جو الیکشن آرہے
ہیں اس میں ایسے حکمران آئیں جو ملک اور اسلام کیلئے اچھے ہوں۔
اس موقع پر ایک نوجوان نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ نئے سال کی خوشی میں فوج میں بھرتی کا موقع ملے
اگرایسا ہو ا توہم فوج میں بھرتی ہوکر اپنے ملک کے لئے آخری دم تک لڑیں گے
اور ملک میں جاری دہشت گردی کا خاتمہ کر کے پاکستان میں امن و امان قائم
کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ایک اور نوجوان نے کہا کہ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس سال میں مہگائی کو کم کرنے کے لئے اقدامات کرے۔
نئے سال کے موقع پر ایک بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ملک کیلئے ایسے
حکمراں چاہئے جو کرپشن کا خاتمہ کرکے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے
، نااہل اور کرپشن میں ڈوبے ہوئے حکمراں ہیں نہیں چاہئے ۔
ایک اور نوجوان نے کہا کہ 2018 میں جو الیکشن آرہے ہیں اس میں ایسے حکمران آئیں جو ملک اور اسلام کیلئے اچھے ہوں۔
ایک شہری راجہ سہیل نے کہا کہ امن وامان کی حوالے سے پچھلے سالوں کی نسبت
2017 میں کافی بہتری آئی ہے ہماری دعا ہے کہ اس سال امن و امان میں اور
بہتری آئے اوریہ سال عوام کیلئے خوشیا ں لے کر آئے، اللہ سے امید ہے کہ
مہنگائی میں بھی کمی آئے اورپشاور میں جو ترقیاتی کاموں کے پروجیکٹ چل رہے
ہیں وہ مکمل ہوجائیں تو پشاور پہلے سے بہتر نظر آئے۔