Jan 02, 2018 01:07 pm
views : 620
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 521 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،521 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سال نو کے کاروباری ہفتے کےدوسرے روزمنگل
(02جنوری 2018)کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس
ہنڈریڈ انڈیکس 521پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41232پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ
کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 284 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 169 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،103 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 12 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔