Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 02, 2018 03:06 pm views : 581

Location : Governor House

Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair addresses to Business Community
  • Urdu

کراچی ، معاشی سرگرمیوں میں پاکستان سرفہرست ہو گا، گورنر سندھ

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ 2017 ء کی طرح 2018 ء بھی قومی ترقی ،معاشی خوشحالی اور یکساں ترقی کے مواقعوں کے لئے اہم ثابت ہوگا اس ضمن میں حکومت کی معاشی پالیسی کے مثبت نتائج کے مزید ثمرات بھی عوام تک پہنچنا شروع ہوجائیں گے ، امن و امان کے قیام اور انرجی بحران کے خاتمہ کے بعد معاشی خوشحالی کے لئے تعین کردہ اہداف کے حصول میں اس برس حوصلہ افزا ء نتائج یقینی ہیں۔
محمد زبیر نے کہا کہ عالمی حالات کے بدلنے سے معاشی سرگرمیوں میں پاکستان سرفہرست ہو گا سی پیک منصوبہ سے قومی امنگوں کے عین مطابق نتائج کے حصول سے قومی ترقی مزید تیز ہوگی ، غیر ملکی سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ یقینی ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیرنے معروف صنعت کار عارف حبیب کی جانب سےدیئے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013 ء میں حالات انتہائی خراب تھے ،معاشی سرگرمیاں بھی ماند پڑچکی تھی ، انرجی بحران نے صنعتوں کی فعالیت کو جام کرکے رکھ دیا تھا ، غربت ، بے روزگاری اور مہنگائی کنٹرول سے باہر تھی لیکن موجودہ حکومت نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد امن و امان کے قیام کے لئے دور رس اقدامات اٹھائے ، بجلی بحران پر خاتمہ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر بڑے بڑے پلانٹس کی تعمیر شروع کی ، امن و امان کے قیام اور بجلی بحران پر خاتمہ کے بعد حکومت نے معاشی سرگرمیوں کی فعالیت ، نئی صنعتوں کے قیام اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کے لئے معاشی پالیسی تشکیل دی جس سے معاشی سرگرمیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے جس سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے جبکہ حکومت نے مہنگائی پر کافی حد تک کنٹرول کرلیا ہے ، 2013 ء کے مقابلہ میں آج کے پاکستان میں امن و امان ، معاشی خوشحالی اور قومی ترقی سے عوام الناس کا معیار زندگی بھی بلند ہو رہا ہے جبکہ دس برس پاکستان کے لئے سنہری ترین عرصہ ثابت ہونگے۔
صفیان زبیر ی نے بنک آف امریکہ کی کارکردگی کی معاشی ترقی کے ضمن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کارپوریٹ امریکہ صدر ٹرمپ کی پالیسیوں سے مطمئن اور خوش ہے۔
اس موقع پر بنک آف امریکہ کے شعبہ گلوبل ایکویٹی ڈسٹری بیوشن کے ایم ڈی صفیان زبیری، پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے چیئر مین منیر کمال ،ڈاکٹر عشرت حسین ، ناہید میمن ، احسان الحق اور کا رپوریٹ سیکٹر کی دیگر نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved