لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سعودی عرب کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سعودی عرب کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ
گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سعودی حکومت کے خصوصی طیارے پر لاہور
ائیرپورٹ پہنچے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے سعودی
عرب میں عمرہ ادا کیا ، روضہ رسول پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ملک کی ترقی وخوشحالی اور امت
مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کے لئے دعائیں کیں۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف
نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔