Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 02, 2018 03:53 pm views : 614

Location : Governor House

Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets All City Tajir Ittehad Delegation
  • Urdu

کراچی ،گورنر سندھ محمد زبیر سے آل سٹی تاجر اتحادکے وفد کی ملاقات

کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنر ہاؤس میں آل سٹی تاجر اتحادکے وفد نے ملاقات کی ۔ وفد کی سربراہی آل سٹی تاجراتحاد کے صدر حماد پونا والا نے کی۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ملاقات میں امن و امان ،کراچی میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات ، انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی ، نکاسی و فراہمی آب کے منصوبے ، تاجروں کے مسائل ، درپیش مشکلات اور حائل رکاوٹوں سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا امن و امان کے قیام میں تسلسل کے لئے رینجرز تعینات رہے گی۔ پاک فوج ، رینجرز ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو کسی بھی صورت ضائع نہیں ہو نے دینگے۔بڑے جرائم کے خاتمہ کے بعد اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام پر بھرپور توجہ مرکوز ہے۔
محمد زبیر نے کہا امن و امان کے قیام کے بعد شہر میں معاشی ، اقتصادی ، سماجی تجارتی ، ثقافتی اور دیگر سرگرمیاں جاری ہیں۔ کراچی ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بن گیا ہے جہاں رات گئے تک کاروبار زندگی رواں دواں رہتا ہے۔ 2013 ء میں سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا تاجر برادریوں کو کرنا پڑا۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا مشکل حالت کے باوجود تاجروں نے اپنی تجارتی سرگرمیوں کو جاری رکھا۔ قوم تاجروں کے بلند حوصلہ ، بہادری اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ آج کا پاکستان پر امن اور معاشی خوشحالی کی سمت گامزن ہے۔پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی میں معاشی ،ا قتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں تاجروں کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ تاجروں کے مسائل اور درپیش مشکلات کے خاتمہ کے لئے وفاق ہر ممکن تعاون ، مدد اور معاونت فراہم کررہا ہے۔ تجارتی علاقوں میں انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔کراچی ترقیاتی پیکج میں بھی تجارتی علاقوں میں نکاسی و فراہمی آب اور انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔
آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر حماد پونا والا نے کہا شہر کی 200 سے زائد مارکیٹیں اور 70 فیصد سے زائد تاجر ہمارے ممبر ز ہیں۔ مسائل ، حائل رکاوٹوں اور درپیش مشکلات کے حل کے لئے قائم کئے جانے والا پلیٹ فارم کو تاجروں کا بھرپو اعتماد بھی حاصل ہے۔ شہر میں امن و امان کے قیام میں وفاقی حکومت کی کاوشیں قابل تحسین ہیں اسی وڑن سے ہی ملک معاشی خوشحالی کی سمت گامزن ہے۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved