Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 02, 2018 05:29 pm views : 639

Location : ATC Court

Islamabad- Chairman PTI Imran Khan Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد ، نوازشریف کو این آراو دیا گیا تو سپریم کورٹ جاؤں گا، عمران خان

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عمران خان کے خلاف 2014 کے دھرنے کے بعد دائر کیے گئے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ، ایس ایس پی تشدد سمیت 4 مقدمات کی سماعت ہوئی۔
عدالت کے طلب کیے جانے پر عمران خان آج پانچویں مرتبہ پیش ہوئے اور وکلا کے دلائل سننے کے بعد فاضل جج نے چیئرمین تحریک انصاف کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو ڈھائی بجے سنایا گیا۔عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کی چاروں کیسز میں ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔
ضمانت منظور ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو این آراو دیا گیا تو سپریم کورٹ جاؤں گا ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کوئی سمجھ ہی نہیں ہے، انہیں افغان جنگ اور پاکستان میں دہشت گردی کے نتیجے میں ہونےوالی تباہی کا بھی علم نہیں، ایسا لگتا ہے کہ ٹرمپ کو پاکستان کے دشمنوں نے بریف کیا ہے، اس جنگ سے ہماری معیشت کو 100 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کسی اور کی جنگ جب پیسے لے کر لڑیں گے تو اس میں ذلت اور تباہی ہی ہے، جب میں نے کہا یہ ہماری جنگ نہیں، مجھے کہا گیا کہ یہ طالبان خان ہے، میں نے کہا کہ اس جنگ میں ہمارا نقصان ہوگا تو میرا مذاق اڑایا گیا تاہم آج قوم کے سامنے حقائق آگئے ہیں، اس لیے کبھی کسی کی جنگ میں شرکت نہیں کرنی چاہیے۔
عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ مجھے اقامے پر نکالا، اقامہ اور ایف زیڈ کمپنی منی لانڈرنگ کا طریقہ تھا، دونوں بھائی سعودی عرب اپنی چوری بچانے اور این آر او لینے کے لیے گئے ہیں تاہم یہ جہاں مرضی چلے جائیں قوم این آر او قبول نہیں کرے گی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ اربوں کی چوری کو بچانے کے لیے باہر کی قوت کو کہہ رہے ہیں ہمیں بچالو، یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی قوم بھیڑ بکریاں ہیں جو خاموشی سے یہ سب تسلیم کرلے گی، اگر این آر او کی خوشبو بھی آئی تو قوم باہر نکلے گی اور شاہد خاقان عباسی کی حکومت برداشت نہیں کرسکے گی۔
چیئرمین پا کستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اس سے پہلے بھی ایک این آر او مسترد کرچکی ہے، اب نواز شریف کو این آر او دیا گیا تو وہ پھر سپریم کورٹ جائیں گے اور عدالت سے کہیں گے کہ جیلوں میں بیٹھے سارے مجرموں کو چھوڑ دیا جائے۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved