Jan 02, 2018 06:16 pm
views : 599
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 775 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 775 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روزمنگل (2جنوری
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
775 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41486 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا
آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 368 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 221 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،125 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔