لاہور ، وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سعودی عرب کے دورے کے فوراً بعد پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا اچانک دورہ
لاہور میں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے سعودی عرب کے دورے کے فوراً بعد
پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا اچانک دورہ کیا
۔وزیراعلیٰ نے ادارے کے پہلے مرحلے کا معائنہ کیا۔مریضوں کو فراہم کی جانے
والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ہسپتال میں زیرعلاج
مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت
کیا۔وزیراعلیٰ نے ڈاکٹرز، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف سے گفتگو کی۔اس موقع
پر مریضوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں پر اظہار اطمینان
بھی کیا ۔
مریضوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے گردے اور جگر
کے مریضوں کیلئے شاندار ہسپتال بنایا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر دے
گا۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا یہ ہسپتال پورے خطے میں رول ماڈل بنے گا۔
دکھی انسانیت کی خدمت میں اس ادارے کا اپنا منفرد مقام ہوگا۔ منصوبے کے
دوسرے مرحلے کی تکمیل کیلئے دن رات محنت سے کام کیا جائے۔جس طرح پہلا مرحلہ
مکمل کیا گیا ہے، اسی طرح دوسرے مرحلے کو بھی مکمل کرنا ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہا ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو دکھی انسانیت
کی خدمت میں مصروف دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔میں سعودی عرب کے دورے کے بعد
سیدھا ہسپتال آیا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ ہسپتال میں مریضوں کو بہترین علاج
معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔