Jan 02, 2018 07:48 pm
views : 695
Location : University of Peshawar
Peshawar- Provincial IT Minister Shahram Khan Tarakai inaugurates virtual games
پشاور، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شہرام ترکئی نے ورچول ریلیٹی گیمز کا افتتاح کر دیا
پشاور میں ورچول ریلیٹی گیمز کا افتتاح کر دیا گیا ،جدید طرز پر بنائے گئے
سٹیمولیٹرز پر نا صرف بچے اور بڑے بلکہ خواتین بھی اپنی پسندیدہ گیمز کھیل
سکیں گی۔
پشاور یونیوسٹی روڈ پر ورچول ریلیٹی گیمز کا افتتاح کر دیا گیا، ورچول
ریلیٹی کی خاص بات یہ ہے کہ جدید سٹیمیولیٹرز کو دوسرے ممالک سے نہیں
منگوایا گیا بلکہ پشاور کے ہی انجنئیرز نے سٹیمولیٹرز تیار کیے ہیں ۔ورچول
ریلیٹی میں بچوں اور بڑوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی پسند کی گیمز کھیل کر
لطف اندوز ہوں گی۔
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شہرام ترکئی کا
کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت لوکل بزنس کو فروغ دینے اور پشاورکے عوام
کی تفریح کے لئے ایسا اقدامات اٹھا رہی ہے۔
پشاور کے کلچر کو مد نظر رکھتے ہوئے ورچول ریلیٹی میں فیملیز کے لئے الگ جگہ کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔