Jan 02, 2018 08:24 pm
views : 613
Location : Balochistan Assembly
Quetta- MPA's submit no-confidence motion against CM Baluchistan
کوئٹہ ، وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع
بلوچستان اسمبلی میں 14اراکین نے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ کے خلاف تحریک
عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔ تحریک عدم اعتماد پر عبدالقدوس بزنجو،سید آغا
رضا،میرخالد لانگو،محمد اخترمگسی،زمردخان اچکزئی سمیت دیگر اراکین نے دستخط
کیے۔
تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے میرعبدالقدوس
بزنجو نے کہا کہ گزشتہ بجٹ میں ہمارے تحفظات تھے جنہیں دورنہیں کیا گیا، جس
کی وجہ سے ہم نے نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے
کا فیصلہ کیا۔تحر یک کی حمایت کے لئے مسلم لیگ ن کے اراکین سے رابطے میں
ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان نے ان کے خلا ف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جا نے
کے بعد آ ج حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کااجلاس طلب کرلیا۔
مجلس وحدت مسلمین کے رکن آغا رضا کا کہنا تھا کہ ان کے حلقوں کے مسائل کے
حل کے حوالے سے وز یرا علیٰ نے جو وعدے کئے تھے وہ پو رے نہیں کئے تحر یک
عدم اعتماد پر 14اراکین کے دستخط ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی 65 ارکان پر مشتمل ہے جن میں سے 52 حکومتی اتحاد میں شامل ہیں۔