Jan 02, 2018 09:04 pm
views : 455
Location : Hayatabad Sports Complex
Peshawar- CM KPK Parvez Khattak addresses to Cricket Prize Distribution Ceremony
پشاور، خیبر پختونخوا میں ہونیوالی پہلی ا سکول کرکٹ لیگ پشاور رریجن کی ٹیم نے اپنے نام کرلی
خیبر پختونخوا میں ہونیوالی پہلی ا سکول کرکٹ لیگ پشاور رریجن کی ٹیم نے اپنے نام کرلی۔لیگ میں مختلف ریجنز کی آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ لیگ کامیابی سے اختتام پذیر ہونے پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے صوبے میں کھیلوں کی مزید فروغ کیلئے عزم کااظہار کیا۔
زلمی فاؤنڈیشن اور محکمہ تعلیم خیبر پختونخواکے اشتراک سے ہونیوالی پاکستان کی پہلی ا سکول لیگ اختتام پذیر ہوگئی۔پشاورکے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالے لیگ کے فائنل میچ میں پشاور بلوز نے ملاکنڈ یلوز کو ہرا کر لیگ اپنے نام کیا۔لیگ میں جہاں کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے حاضرین کو تفریحی موقع فراہم کیا تو وہی تماشائیوں نے بھی خوب داد دی۔
وزیر اعلی ٰ خیبر پختونخوا پزویز خٹک نے لیگ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح کیلئے وہ نہ صرف تعلیم پر توجہ دے رہے بلکہ کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے بھی وہ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
کھلاڑیوں کا بھی کہنا تھا کہ اسی طرح کے سہولیات اور مواقع ملنے سے وہ قومی ٹیم کا حصہ بن کر دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں۔
اس موقع پر ایشئین بریڈ مین اورپشاور زلمی کے صدر ظہیر عباس نے لیگ کی فاتح ٹیم اور لیگ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلااڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔